نئی دہلی ۔ 5 ڈسمبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر تیل دھرمیندر پردھان نے آج کہا کہ 3.2 کروڑ غریب خواتین جنھیں فری کوکنگ گیاس کنکشن دیئے گئے ، اُن میں سے تقریباً 60 فیصد صارفین چار ایل پی جی سلینڈروں کے خریدار ہیں۔ یکم مئی 2016 ء کو آغاز کے بعد سے زائد از 3.2 کروڑ ایل پی جی کنکشن جس میں ہر ایک کیلئے لاگت 1600 روپئے آئی ، غریب خواتین کو پردھان منتری اُجولا یوجنا کے تحت دیئے گئے ۔ یہ پانچ کروڑ کے نشانہ کا نصف سے زائد ہے جو تین سال کے لئے مقرر کیا گیا ۔ ہم نے دیکھا کہ ابتدائی پہلے سال میں 60 فیصد صارفین نے اوسطاً چار سلنڈرس خریدے ۔