اسلام آباد۔ 24 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے سعودی عرب کی جانب سے 6 ارب امریکی ڈالر کے امدادی پیاکیج کے اعلان کے باوجود دیگر اداروں سے امداد طلب کرنے سے گریز نہیں کیا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے جاریہ ماہ وزیر فینانس اسد عمر کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے پاکستان کو معاشی بحران سے بچانے کیلئے امداد حاصل کرنے کی اجازت دے دی اور اگر مزید ضرورت ہو تو دوست ممالک سے بھی امداد طلب کی جائے گی۔ عمران خان نے ملک سلمان سے ان کے طاقتور ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بات چیت کی تھی جس کے نتیجہ میں انہیں امداد ملی۔