۔’56 اِنچ کا سینہ ہم کب دیکھیں گے ؟‘

کانگریس کا سوال ،بی ایس ایف کیمپ پر حملہ ، مودی حکومت کی ناکامی
نئی دہلی ۔ 3 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے سرینگر ایرپورٹ کے قریب ایک بی ایس ایف کیمپ پر آج ہوئے عسکریت پسند حملے پر مرکزی حکومت کی مذمت کی اور اس پر قومی سلامتی سے مفاہمت کا الزام عائد کیا۔ کانگریس کے ترجمان اعلیٰ رندیپ سرجیوالا نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حکومت اپنی ’’مکمل ناکامی‘‘ کا ثبوت دے چکی ہے۔ انھوں نے وزیراعظم سے دریافت کیا کہ پاکستان سے پھیلائی جانیوالی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ان ( مودی) کا انتظامیہ اپنی پالیسی کو کب مرتب کرے گا۔ سرجیوالا نے کہاکہ ’’یہ حملہ اس بات کاثبوت ہے کہ مودی حکومت کس طرح قومی سلامتی سے کھلواڑ کی ہے اور اس پر سمجھوتہ کی ہے ‘‘۔ کانگریس ترجمان نے سوال کیا کہ ’’مودی جی اور ان کی حکومت کیا کررہی ہے ۔ ہم ان (مودی) کا 56 انچ کا سینہ کب دیکھیں گے؟‘‘۔