حیدرآباد۔ 26 جون (سیاست نیوز)کم عمر لڑکی کے عصمت ریزی میں ملوث 55 سالہ شخص کو شاہ عنایت گنج پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ تلسی رام یادو نے 23 جون کی شب کو ایک 14 سالہ کم عمر لڑکی کو چاکلیٹ دلانے کے بہانے اپنے مکان بلایا اور بعدازاں اس کی عصمت ریزی کردی۔ دوسرے دن لڑکی اپنے مکان لوٹی اور اس واقعہ کی اطلاع اپنی ماں کو دی جس کے بعد اس گھناؤنے واقعہ کی پولیس شاہ عنایت گنج میں شکایت درج کروائی۔ ملزم کو پوسکو ایکٹ کے تحت گرفتار کرتے ہوئے اسے جیل بھیج دیا۔