۔5000 اور 10,000 روپئے کے نوٹوں کا منصوبہ نہیں

نئی دہلی ۔ /24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج کہا کہ 5000 روپئے اور 10,000 روپئے کے نوٹوں کی اجرائی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔ مملکتی وزیر فینانس ارجن رام میگھوال نے لوک سبھا میں دیئے گئے تحریری جواب میں کہا کہ ’’ اس مسئلہ پر ریزرو بینک آف انڈیا سے مشاورت جاری تھی اور یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ 5000 روپئے اور 10,000 روپئے کے نوٹ جاری کرنا مناسب نہ ہوگا ‘‘ ۔ اس سوال پر کہ مستقبل میں کرنسی نوٹوں کی طباعت پر ہونے والے مصارف میں کمی کے مقصد سے 5000 روپئے اور 10,000 روپئے کے نوٹ جاری کئے جائیں گے ؟انہوں نے نفی میں جواب دیا ۔