۔500 اور 2000 روپئے کے نئے نوٹوں کا منفرد زاویہ

نئی دہلی 8 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج دعویٰ کیاکہ 500 اور 2000 روپئے کے نئے نوٹس واحد منفرد زاویہ پر مشتمل ہیں۔ حکومت کا یہ بیان ایک ایسے وقت آیا ہے جب کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں نے آج راجیہ سبھا کی کارروائی میں خلل اندازی کرتے ہوئے الزام عائد کیاکہ یہ نوٹ مختلف حجم کے ہیں۔ مملکتی وزیر فینانس ارجن رام میگھوال نے ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ’’ہر ایک قدر کے نوٹوں کا منفرد و امتیازی زاویہ ہے۔ 500 روپئے کے نئے نوٹوں کا حجم 66 ایم ایم x 150 ایم ایم ہے۔ 2000 روپئے کے نئے نوٹوں کا حجم 66 ایم ایم x 166 ایم ایم ہے۔ اپوزیشن جماعت کانگریس نے ترنمول کانگریس اور جے ڈی (یو) کی تائید سے اس مسئلہ کو اُٹھاتے ہوئے الزام عائد کیاکہ نئی کرنسی میں دو مختلف حجم کے نوٹوں کی طباعت ا صدی کا سب سے بڑا اسکام ہے۔ اس مسئلہ پر اپوزیشن ارکان کے شوروغل کے سبب ایوان کی کارروائی کو کچھ دیر کے لئے ملتوی کرنا پڑا۔