۔5.2 شدت کے زلزلے نے انڈومان جزائر کو دہلاکر رکھ دیا

نئی دہلی، 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آج صبح 8 بجے انڈومان جزائر میں 5.2 شدت کا زلزلہ آیا۔ہندستان محکمہ موسمیات نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ زلزلہ کا مرکز 10.1 شمالی عرض البلد اور91.6ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا۔ یہ10 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔ جان و مال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے ۔
عدالت میں مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کی طلبی کا آئندہ ماہ فیصلہ
نئی دہلی ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک دہلی کی عدالت آئندہ ماہ یہ فیصلہ کریگی کہ مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کو ان کیخلاف شکایت پر سمن جاری کیا جائے یا نہیں۔ ان پر الزام ہیکہ مختلف انتخابات میں مقابلے کے وقت پیشکردہ حلفناموں میں اپنی تعلیمی قابلیت کے بارے میں غلط اطلاعات فراہم کی ہیں۔ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ ہرویندر سنگھ جوکہ آج اپنے احکامات صاد ر کرنیوالے یکم ؍ نومبر تک معاملہ کو ملتوی کردیا ہے اور کہا کہ احکامات تیار نہیں ہیں۔