۔5 اور 36 سال سے لاپتہ دو ہندوستانی، پاکستانی جیل میں موجود

جئے پور۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے ضلع بونڈی سے پانچ سال سے لاپتہ ایک شخص کی پاکستانی جیل میں موجودگی کا پتہ چلا ہے۔ راجستھان میں دو ہفتوں کے دوران یہ اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔ قبل ازیں جے پور کے ایک شخص کے خاندان نے کہا تھا کہ وہ 36 سال سے لاپتہ تھا جو باور کیا جاتا ہیکہ پاکستان کی جیل میں ہے۔ حالیہ واقعہ میں حکام نے کہا کہ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ جوگراج بھیل جو اب 25 سال کا ہوچکا ہے، اپنے رامپوریہ گاؤں سے بھٹک کر آخر کس طرح پاکستانی علاقہ میں داخل ہوگیا تھا۔