نواںشہر۔28 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) پنجاب پولیس نے آج دعویٰ کیا کہ انہوں نے دو اسمگلرس کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضہ سے ایک کیلو ہیروئن ضبط کیا گیا جس کی بین الاقوامی مارکٹ میں قیمت 5کروڑ روپئے بتائی ہے ۔ سینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس ستیندر سنگھ نے بتایا کہ گذشتہ شام چیک پوائنٹ کے پاس پولیس نے مذکورہ دونوں اسمگلرس کو گرفتار کیا ہے ۔ جس کی شناخت کلدیپ سنگھ اور شمشیر سنگھ کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔جو کہ گرفتاری کے وقت ایک سیاہ کار میں سفر کررہے تھے ۔ پولیس نے کہا کہ روکنے کے درمیان دونوں افراد فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے جسے تعاقب کے بعد پولیس ٹیم نے اسے دبوچنے میں کامیابی حاصل کرلی ۔بعدازاں ان کی کار کی تلاشی کے بعد دونوں کے قبضے سے آدھا ‘ آدھا کیلومنشیات برآمد کیا گیا ۔