۔46 روز بعد مغویہ کی نعش برآمد

سری نگر۔11دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں 46 روز قبل نامعلوم اسلحہ برداروں کے ہاتھوں اغوا کئے گئے عام شہری کو قتل کردیا گیا ہے ۔ اس کی نعش کولگام کے آوہٹو میں ایک میوہ باغ سے برآمد ہوئی ہے ۔مہلوک شہری کی شناخت لارنو کولگام کے رہنے والے شیراز احمد بٹ کے طور پر ہوئی ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شیراز احمد اُس رہائشی مکان کے مالک تھے جس میں اکتوبر کے اواخر میں ہوئے مسلح تصادم اور دھماکے میں 7شہری اور تین جنگجو جاں بحق ہوئے تھے ۔