۔32 فیصد ٹراویلرز موبائل ایپ کے ذریعے بُکنگ کرتے ہیں: سروے

نئی دہلی ، 27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان سے کم از کم ایک تہائی ٹراویلرز اپنے موبائل فونس کے ذریعے چھٹیوں کی بکنگ کرا رہے ہیں۔ آن لائن ٹراویل پورٹل Yatra کے نئے سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ ہندوستانی سفرکنندگان عصری ٹکنالوجی سے اچھی طرح ہم آہنگ ہیں۔ موبائل بکنگ کے معاملے میں 2014ء سے سال بہ سال 10 فیصدی اضافہ دیکھنے میں آیا، جو اَب تقریباً 32 فیصد ہے۔