۔30مئی سے بینکس کی دو روزہ قومی ہڑتال

ممبئی ۔ 24 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک کے مختلف بینکس آفیسرز اور ملازمین کی جانب سے انڈین بینکس اسوسی ایشن کی جانب سے معمولی 2فیصد اجرت میں اضافہ کے اعلان پر 30مئی سے دو روزہ ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔ 5مئی 2018ء اجرت مذاکرات میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا جس میں صرف 2فیصد اضافہ اجرت کی بات کی گئی ۔ یونائٹیڈ فورم آف بینک یونینز کے کنوینر دیوی داس تلجاپورکر نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ بینکس میں نقصانات کے ذمہ دار بینکس کے ملازمین نہیں ہیں بلکہ ملازمین دو تا تین سال سے بینکس کی انتھک خدمات انجام دیتے آرہے ہیں ‘ خاص طور پر کرنسی کی تبدیلی کی صورت میں وہ کام کے بوجھ سے شدید متاثر رہے ہیں ۔ پچھلی دفعہ اجرت پر نظرثانی یکم نومبر 2012ء تا 31 اکٹوبر 2017ء کی گئی تھی۔
UFBU
دراصل بینک یونین کا مجموعہ ہے جس میں آل انڈیا بینک آفیسرز کنفیڈریشن (ATBOC) اور آل انڈیا بینک ایمپلائیز اسوسی ایشن (AIBEA) اور نیشنل آرگنائزیشن آف بینک ورکرز (NOBW) شامل ہیں۔