۔3 ہندوستانیوں کو آسٹریلیا کا اعلیٰ ترین سیویلین ایوارڈ

ملبورن۔ 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے اعلیٰ ترین سیویلین ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں تین ہندوستانی نژاد شخصیتیں بھی شامل ہیںجو انہیں فزکس، انجینئرنگ اور میڈیسن کے شعبوں میں ان کے کارہائے نمایاں کے اعتراف کے طور پر تفویض کیا گیا۔ کینبرا میں واقع آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کے ایک پروفیسر چینوپٹی جگدیش، نیو ساؤتھ ویلز میں آنکھوں کے ڈاکٹر جے چندرا اور ملبورن میں دانتوں کے ڈاکٹر کی حیثیت سے اپنا لوہا منوانے والے ڈاکٹر سنجیو کوشی ایوارڈ حاصل کرنے والے خوش نصیبوں میں شامل ہیں جنہیں ’’آسٹریلیا ڈے‘‘ کے موقع پر آرڈر آف آسٹریلیا میڈل 2016ء سے نوازا گیا۔