حیدرآباد ۔ یکم نومبر (سیاست نیوز) فیڈریشن آف تلگو چرچس جو آندھراپردیش اور تلنگانہ کے گرجاگھروں کی نمائندگی کرتا ہے تمام سیاسی پارٹیوں سے مطالبہ کیا کہ تلنگانہ میں کم از کم تین اسمبلی حلقوں سے عیسائیوں کو ٹکٹ دیا جائے ۔ فیڈریشن نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ انتخابی منشور میں دلت ، عیسائیوں کو ایس سی موقف دینے کا عہد دیا جائے ۔ بلدی اداروں ، انتظامی پیانل اور مختلف کمیٹیوں اور بورڈس میں عیسائیوں کو نمائندگی دی جائے ۔