۔3 ارکان پارلیمنٹ بریکزٹ تنازعہ پر پارٹی سے مستعفی

لندن۔ 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) تین ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم برطانیہ تھریسامے کی برسراقتدار قدامت پسند پارٹی سے بریکزٹ تنازعہ پر اپنا حق استعمال کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔ اینا سونبری، سارا اولسٹن اور ہیدی ایلن نے مکتوبات روانہ کرتے ہوئے اپنے فیصلے کی وزیراعظم کو اطلاع دی۔