حیدرآباد ۔ 5 جون ( سیاست نیوز ) ایک سہ روزہ تلنگانہ ٹورازم کانکلیو 2018 کا 28 جون سے حیدرآباد میں انعقاد عمل میں آئیگا جس میں ریاست میں سیاحت اور دوسرے شعبہ جات کو درپیش مسائل پر غور کیا جائیگا۔ اس کانکلیو کا فیڈریشن آف تلنگانہ اینڈ آندھرا پردیش چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے جس کا مقصد سیاحت سے متعلق صنعت اور ذمہ داران کو تبادلہ خیال اور مشاورت کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے ۔ صدر چیمبر گورا سرینواس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگنہ ٹورازم کانکلیو 2018 میں تلنگانہ میں سیاحتی صنعت اور اس سے متعلقہ شعبہ جات کو درپیش چیلنجس پر غور کیا جائیگا اور سیاحتی صنعت سے وابستہ کارپوریٹس وغیرہ کو تبادلہ خیال کا موقع فراہم کیا جائیگا ۔ اس سے ایک دوسرے سے مشاورت کرتے ہوئے حالات کو بہتر بنانے اور سیاحت کو فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے ۔ تجارتی صلاحیتوں اور اختراعی حکمت عملی پر بھی اس کانکلیو میں غور کیا جئیگا تاکہ ملک میں اور خاص طور پر تلنگانہ میں سیاحت کی صنعت کو فروغ مل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کانکلیو کے اختتام کے بعد حکومت کیلئے ایک وائیٹ پیپر تیار کیا جائیگا تاکہ اس پر حکومت غور کرسکے کیونکہ ابھی تک ریاست میں کوئی سیاحتی پالیسی نہیں ہے ۔ ان تجاویز سے حکومت کو پالیسی تیاری میں مدد مل سکتی ہے ۔