حیدرآباد 23 مئی ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیات نے آج کہا کہ ریاست میں کچھ مقامات پر شدت کی گرمی کی لہر 26 مئی تک برقرار رہے گی ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایا کہ تلنگانہ میں کچھ مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش اور گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے ۔ حیدرآباد میں درجہ حرارت 42 ڈگری اور 30 ڈگری کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔ شہر میں بھی شام یا رات کے وقت ہلکی بارش یا گرج چمک ہوسکتی ہے ۔ اس دوران تلنگانہ میں کچھ مقامار پر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت 45.3 ڈگری عادل آباد میں ریکارڈ کیا گیا ۔