۔24 مارچ کو یکا دوکا مقامات پر ہلکی بارش اور گرج چمک کا امکان

حیدرآباد 21 مارچ ( سیاست نیوز ) شمالی داخلی کرناٹک اور پڑوسی مدھیہ پردیش اور مہاراشٹرا میںہوا کے دباو میں کمی کی جو صورتحال تھی وہ اب شمالی داخلی کرناٹک اور پڑوسی تلنگانہ پر محیط ہوگئی ہے اور اس کے اثر سے 24 مارچ کو یکا دوکا مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے یا گرج چمک ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا ہے کہ تیز ہواوں کے ساتھ گرج چمک اور بجلیاں بھی 25 مارچ کو تلنگانہ میں یکا دوکا مقامات پر کڑک سکتی ہیں۔ آئندہ دو دن 22 اور 23 مارچ کو موسم خشک رہے گا ۔