لکھنؤ 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ چہارشنبہ کو 47 برس کے ہوچکے ہیں۔ اُنھوں نے ریاست کے عوام پر زور دیا کہ وہ اس عالمی یوم ماحولیات کو شجرکاری کریں۔ اُنھوں نے بیان کیاکہ میں اترپردیش کے تمام 23 کروڑ لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں اور ان پر زور دیتا ہوں کہ وہ ریاست میں 23 کروڑ پودے اُگانے کا عزم کریں۔ مودی، مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اپنے ٹوئٹ میں یوگی کو ان کے 47 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔