سوپر ہٹ فلم باہوبلی کی زبردست کامیابی کی وجہ ساوتھ اسٹار پربھاس کے چاہنے والوں کی گنتی کروڑوں میں ہوچکی ہے۔ پہلے پربھاس کے مداح صرف تلگو ریاستوں تک ہی محدود تھے، لیکن اب تو انہیں دنیا بھر میں کئی ممالک میں پسند کیا جارہا ہے۔ شاید اسی وجہ سے ان کا بھی موم کا مجسمہ میڈم توساد میوزیم میں لگایا گیا ہے۔ فی الحال پر بھاس فلم ساہوکی شوٹنگ میں مصروف ہے۔ ڈائرکٹر سجیت ورما کے ڈائرکشن میں بن رہی اس فلم میں ہیروئین کے کردار میں شردھا کپور نظر آئیں گی۔ یہ فلم تلگو تمل اور ہندی میں ایکساں طور پر ریلیز کی جائے گی۔ اس کے علاوہ حال ہی میں پربھاس نے ایک اور فلم کو سائن کیا ہے ۔ دنیا بھر میں رہنے والے ان کے سبھی پرستاروں کے دل میں اب ایک ہی سوال ہے۔ پربھاس شادی کب کریں گے۔ یہ سوال ان کے افراد خاندان سے بھی پوچھا جارہا ہے، لیکن سبھی کچھ نہ کچھ بہانہ بناکر ٹالتے جارہے ہیں۔ اب خبر ہے کہ 23 اکتوبر کو پربھاس کی سالگرہ ہے جسے دھوم دھام سے منائے جانے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔ کئی سارے اسٹارس بھی اس میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر پربھاس کے افراد خاندان ان کی شادی کے بارے میں بتاکر ان کے پرستاروں کو خوش کرسکتے ہیں۔
نوتن کی پوتی پرانو نوتن کو سلمان خان لانچ کریں گے
اس سال بالی ووڈ میں کئی نئی اداکاروں کا داخلہ ہوا ہے اور ہونے والا ہے ان میں زیادہ تر فلمی خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہی میں ایک ماضی کی اداکارہ نوتن کی پوتی پرانوتن بھی شامل ہے۔ یہ نوتن کے اکلوتے بیٹے اداکار منیش بہل اور اداکارہ ایکتا کی بیٹی ہے۔ بہت کم لوگ یاد رکھے ہوں گے کہ منیش بہل نے اداکارہ ایکتا سے شادی کی ہے جنہیں دیو آنند نے اپنی فلم اول نمبر میں متعارف کروایا تھا اس کے بعد ایکتا نے چند فلمیں کرکے مہنیش سے شادی کرلی خیر ان کی بیٹی پرانونوتن کئی پروڈیوسرس اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے کا آفر دے رہے ہیں لیکن ذرائع بتاتے ہیں کہ مہنش نے سلمان خان کو اپنی بیٹی کو کاسٹ کرنے کے لئے ہری جھنڈی دکھادی ہے۔ جو جلد ہی اپنی کسی فلم میں پرانونوتن کو کاسٹ کرنے کا اعلان کردیں۔