۔22 انسپکٹرس کو ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی

بابو راؤ ، سید فیاض ، سید جہانگیر ، غوث محی الدین ، اشوک چکرورتی ، کو نئی ذمہ داریاں
حیدرآباد ۔ 4 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ نے 122 انسپکٹراں پولیس کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے احکامات جاری کردئیے اور ان ڈی ایس پی سطح کے عہدیداروں کو فوری طور پر نئی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ۔ گذشتہ روز ڈی ایس پی سطح کے عہدیداروں کی ترقی اور تبادلوں سے مخلوعہ جائیدادوں پر نئے ترقی یافتہ عہدیداروں کو مقرر کردیا گیا ہے ۔ پرانے شہر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس ساوتھ زون کے عہدے پر فائز بابو راؤ کی ترقی کے بعد آصف نگر اے سی پی غوث محی الدین کو یہ ذمہ داری دی گئی اور شہر کے کئی ڈیویژن خالی تھے ۔ جن میں فلک نما اے سی پی کے طور پر سید فیاض انسپکٹر گولکنڈہ کو ترقی دیتے ہوئے تبادلہ کردیا گیا ہے جب کہ اسپیشل برانچ سے وابستہ سید جہانگیر کو سی آئی ڈی ڈی ایس پی آصف نگر اے سی پی کی مخلوعہ جگہ چارمینار اے سی پی اشوک چکرورتی کا تبادلہ کردیا گیا ہے ۔ اور اے سی پی عابڈس کا تبادلہ کرتے ہوئے اس جگہ پکشم ریڈی راچہ کنڈہ ایس پی کو ذمہ داری دی گئی ہے ۔ چکڑپلی اے سی پی نرسایا کا کاچی گوڑہ تبادلہ کیا گیا ہے اور چارمینار اے سی پی کے تبادلہ کے بعد بی انجیا کو چارمینار ڈیویژن کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ جب کہ میر چوک اے سی پی کی حیثیت سے بی آنند سیف آباد اے سی پی کی حیثیت سے وینوگوپال ریڈی سنتوش نگر اے سی پی کی حیثیت سے شیواراما شرما ، محمد غوث بابا کا حضور آباد سے اے سی پی منچریال ، ہریش کوشک کا چلکل گوڑہ پولیس اسٹیشن سے ڈی ایس پی انٹلی جنس شام بابو کا سی سی ایس اے ٹرایفک بی سریدھر کا بوئن پلی سے نارائن پیٹ شیخ محمد علی کا کاکتیہ یونیورسٹی سے کتہ گڈیم محمد اشفاق کا پرگی سے راجنا ضلع بنجارہ ہلز اے سی پی این مرلی کا تبادلہ ویجنلس انفورسمنٹ میں کردیا گیا ہے۔ اس طرح کل 122 انسپکٹراں پولیس کو ترقی دیتے ہوئے انہیں نئی ذمہ داری بھی دی گئی ہے ۔ امکان ہے کہ عنقریب انسپکٹراں پولیس کے تبادلہ بھی عمل میں لائے جائیں گے ۔۔