۔21 اور 51 روپئے کے نوٹ جاری کرنے کی تردید

نئی دہلی ۔ /31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج 21 اور 51 روپئے کے کرنسی نوٹ جاری کرنے کی اطلاعات کی تردید کردی ۔ مرکزی وزیر مملکت برائے فینانس رام میگھوال نے لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے اس کا انکشاف کیا ۔ ایک اور جواب میں انہوں نے کہا کہ 50 اور 100 روپئے کے نوٹ منسوخ کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔
جسٹس کرنن کی عدالت میں حاضری
نئی دہلی ۔ /31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کلکتہ ہائیکورٹ کے متنازعہ جج جسٹس سی ایس کرنن نے آج سپریم کورٹ میں حاضری دی ۔ جس نے انہیں چار ہفتہ کی مہلت دی تاکہ وہ تحقصیر عدالت کی نوٹس کا جواب داخل کرسکیں ۔ قبل ازیں انہوں نے عدالتی نوٹس کا جواب دینے سے انکار کردیا تھا جس پر انہیں نوٹس جاری کی گئی تھی ۔
ہندوستانی طالبعلم پر پولینڈ میں حملہ وزیرخارجہ نے رپورٹ طلب کی
نئی دہلی ۔ /31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی طالبعلم پر مبینہ طور پر پولینڈ میں بے رحمی سے حملہ کیا گیا ۔ وزیر خارجہ سشما سواراج نے آج ہندوستان کے سفیر برائے پولینڈ اجئے بساریا سے ملاقات کرکے ہندوستانی طالبعلم کو شہر پوزنان میں حملے کے بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔