پٹنہ،26 مارچ(سیاست ڈاٹ کام) رام مندر کے مسئلہ کو باہمی رضا مندی سے عدالت کے باہر سلجھانے کے سپریم کورٹ کے مشورے کے بیچ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم پی اور سابق مرکزی وزیر سبرامنیم سوامی نے آج کہا کہ ایک عالیشان رام مندر کی تعمیر جس کا تعلق ہندوؤں کے عقیدے سے ہے ، ایودھیامیں ہی ہوگی۔مسٹر سوامی نے یہاں دارالحکومت پٹنہ کے بھارتیہ نترکلامندر کے آڈیٹوریم میں منعقد رام مندر اور ہندونشاۃ ثانیہ کے موضوع پر منعقد سیمینار میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اجودھیا میں رام مندر کے تعمیر کا تعلق کروڑوں ہندوؤں کے عقیدے سے ہے ۔ اگر باہمی رضا مندی سے رام مندر کی تعمیر ممکن نہیں ہوئی تو سال 2018 میں راجیہ سبھا میں بی جے پی کی اکثریت ہونے کے بعد ضروری قانون بناکر رام مندر کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے گا۔