22 اختیاری تعطیلات ، حکومت تلنگانہ کے احکام جاری
حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ نے سال 2018 کے دوران سرکاری محکمہ جات میں ملازمت کرنے والے سرکاری ملازمین کے لیے 28 عام تعطیلات اور 22 اختیاری تعطیلات پر مشتمل ہالی ڈی کیلنڈر جاری کیا ہے ۔ ان احکامات کی روشنی میں یکم جنوری کو عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے ماہ فروری کے دوسرے ہفتہ کی تعطیل کو کام کا دن ( ورکنگ ڈے ) قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے ( اس طرح یکم جنوری کے ورکنگ ڈے کے بجائے ماہ فروری کے دوسرے ہفتہ کو تعطیل کے بجائے ورکنگ ڈے قرار دیا گیا ) تفصیلات کے مطابق یکم جنوری کو سال نو کی عام تعطیل ہوگی اسی طرح 15 جنوری کو سنکرانتی ، 26 جنوری کو یوم جمہوریہ ، 13 فروری کو مہاشیواراتری ، یکم مارچ کو ہولی ، 26 مارچ کو سری رام نومی ، 30 مارچ کو گڈ فرائی ڈے ، 5 اپریل کو یوم پیدائش بابو جگجیون رام ، 16 جون کو عید الفطر ، 6 اگست کو بونال ، 15 اگست کو یوم آزادی ، 22 اگست کو عید الاضحیٰ ( بقر عید ) ، 3 ستمبر کو سری کرشنا اشٹمی ، 13 ستمبر کو ونائیک چوتھی ، 21 ستمبر کو یوم شہادت ، 2 اکٹوبر کو گاندھی جینتی ، 17 اکٹوبر کو بتکماں ، 18 اکٹوبر کو وجئے دشمی ( دسہرہ ) ، 7 نومبر کو دیپاولی 21 نومبر کو عید میلاد النبیؐ ، 23 نومبر کو کارتیکا پورنمی ، 25 دسمبر کو کرسمس ، 26 دسمبر کو باکسنگ ڈے کی تعطیل کا اعلان کیا گیا ۔ اس کے علاوہ اتوار و دوسرے ہفتہ کی عام تعطیل میں آنے والے تہواروں میں 14 جنوری کو بھوگی ، 18 مارچ کو اگادی ، 14 اپریل کو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جینتی اور 17 جون عید الفطر ( عید رمضان ) شامل ہیں ۔ علاوہ ازیں 9 اکٹوبر کو بتکما کا پہلا دن اور 17 اکٹوبر کو درگا اشٹمی کی تعطیل بھی شامل ہے ۔۔