۔2017ء کے دوران 10ملکوں میں ہندوستانی طلبہ پر حملے

نئی دہلی۔27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا کو آج مطلع کیا گیا کہ 2017ء کے دوران 10 ممالک میں ہندوستانی طلبہ پر حملوں کے 21 واقعات حکومت کے علم میں آئے ہیں جن کے منجملہ 9 واقعات پولینڈ میں پیش آئے۔ مملکتی وزیر خارجہ بی کے سنگھ نے تحریری جواب میں مزید بتایا کہ ہندوستانی سفارتی ادارے اس ضمن میں بیرونی حکومتوں، یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں کے علاوہ ہندوستانی طلبہ کی تنظیموں سے مسلسل رابطہ میں ہیں اور جب کبھی ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں ہندوستانی طلبہ کو مدد کی فراہمی کے لیے ممکنہ اقدامات کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال 19 ڈسمبر تک موصولہ اعداد کے مطابق 5.6 لاکھ ہندوستانی طلبہ مختلف بیرونی ممالک کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں۔