۔2017ء میں 822 فرقہ وارانہ فسادات ، 111 ہلاک

نئی دہلی۔25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مملکتی وزیر داخلہ ہنس راج آہیر نے آج کہا کہ 2017ء کے دوران ملک میں فرقہ وارانہ تشدد کے 822 واقعات پیش آئے ہیں جن میں 111 افراد ہلاک ہوگئے۔ آہیر نے راجیہ سبھا سے کہا کہ 2016ء کے دوران فرقہ وارانہ فسادات کے 703 واقعات میں 86 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ انہوں نے ایک تحریری جواب میں کہا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی امن و قانون کی برقراری اور خاطیوں کو سزاء دینا ریاستوں کی ذمہ داری ہے۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی برقراری کے لیے مرکز صرف ریاستوں کی مدد کرسکتا ہے۔