ناگپور۔12جولائی( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس ایم ایل اے مسٹر محمد عارف نسیم نے آج مہاراشٹرا اسمبلی میں 2013ء کے دھولے فسادات کی تحقیقاتی رپورٹ کو پیش کرنے کا مطالبہ کیاہ ے ۔ مہاراشٹرا کے شمالی شہر دھولے میں 2013کو فسادات پھوٹ پڑے تھے جس کے نتیجہ میں پولیس کو فائرنگ کرنی پڑی تھی اور چھ افراد ہلاک اور کئی دوسرے زخمی ہوگئے تھے ۔ فسادات کی ایک ویڈیو دکھائی گئی تی جس میں چند پولیس جوانوں کو فسادات بھڑکانے اور لوٹ مار کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا جس کے نتیجہ میں چھ پولیس جوانوں کو حراست میں لے لیا گیا تھا ۔ بامبے ہائیکورٹ کے سابق جج مسٹر کے یوچندی وال کی زیر صدارت ایک کمیشن قائم کیا گیاتھا جس نے 2016ء میں ریاستی حکومت کو اپنی رپورٹ پیش کردی تھی۔ مسٹر عارف نسیم خان نے چیف منسٹر دیویندر فڈنویس جو وزارت داخلہ کا بھی قلمدان رکھتے ہیں ان کے چیمبر میں ملاقات کی ۔