۔200 روپئے کے نوٹوں کی طباعت

ممبئی ؍ کولکتہ ۔ 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کا نوٹ بندی کے بعد بحالی کا عمل ایسا لگتا ہیکہ قطعی مرحلہ میں داخل ہورہا ہے کیونکہ ریزرو بینک آف انڈیا نے 200 روپئے کے نوٹوں کی طباعت شروع کردی ہے جو شاید پہلی مرتبہ متعارف ہوگی اور اس سے کاروباری لین دین میں آسانی پیدا ہونے کا امکان ہے۔ 200 روپئے کے نوٹ میں سیکوریٹی کی عصری خصوصیات ہوں گی۔ یہ نوٹوں کی طباعت کا آرڈر چند ہفتے قبل جاری کیا گیا۔ حکومت نے نئے نوٹوں کا جائزہ لیا ہے اور اطمینان ظاہر کیا گیا۔