چترا ، 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام )جھار کھنڈکی چترا پولیس نے ہزاری باغ ضلع کے فٹکم داغ تھانہ علاقے سے ممنوعہ تنظیم تریتیا سمیلن پرستوتی کمیٹی (ٹی ایس پی سی ) سے تعلقرکھنے والے 20 لاکھ روپے کے انعامی نکسلی زونل کمانڈٖر لکشمن عرف کہرام کو گرفتار کر لیا ہے ۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ چترا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اکھیلش وی وایر ی کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ قتل ، لوٹ ،وصولی اور نکسلی وارداتوں کو انجام دینے والا ٹی ایس پی سی کے انعام یافتہ زونل کمانڈر کہرام کو کٹکم داغ علاقے میں دیکھا گیا ہے ، اس اطلاع کی بنیاد پر بر وقت کاروائی کرتے ہوئے کی گئی چھاپہ مارنے کی کاروائی میں کہرام کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ اس ٹی ایس پی سی کے خلاف پولیس کی اب تک کی سب بڑی کا روائی مانی جا رہی ہے ۔اس کے خلاف چترا ، ہزاری باغ ،پلامو سمیت جھار کھنڈاور بہار کے الگ الگ تھانوں میں قتل، ٖڈکیتی اور وصولی کے ساتھ ہی کئی بڑی نکسلی وارداتوں کو انجام دینے کے معاملے درج ہیں ۔اس کے علاوہ چترا ضلع کے ٹنڈوا تھانہ علاقے میں مگداہ اور عامر پالی سمیت دیگر کوئلے کے پروجیکٹوں میں دہشت پیدا کرکے نکسلیوں کی جا نب سے غیر قانونی وصولی کر نے کا ماسٹر مائنڈبھی ہے ۔