حیدرآباد ۔ /28 اگست (سیاست نیوز) کمشنر پولیس حیدرآباد نے 20 انسپکٹران کے تبادلے عمل میں لاتے ہوئے احکامات جاری کئے ۔ مسٹر ایم کے عبدالعلی کو ایڈیشنل انسپکٹر بھوانی نگر مقرر کیا گیا ہے جبکہ محمد ملتانی پاشاہ کو ایڈیشنل انسپکٹر فلک نما مقرر کیا گیا ہے ۔ اسی طرح ٹی ایس اوما مہیشور راؤ کو انسپکٹر افضل گنج ، سنتوش کمار ایڈیشنل انسپکٹر مشیرآباد کو اسپیشل برانچ ، ٹی چنچل بابو کو انسپکٹر رام گوپال پیٹ ، ڈی موہن کمار اسپیشل برانچ سے پولیس اسٹیشن چادر گھاٹ ، جے منجولا ڈیٹکٹیو انسپکٹر گاندھی نگر کو انسپکٹر وویمن پولیس اسٹیشن سی سی ایس ، اے مادھوی لتا کو کمانڈ کنٹرول سنٹر ، ایڈیشنل انسپکٹر ماریڈ پلی ایم اپالا نائیڈو کو اسپیشل برانچ ، پی چنیا اور ایس رام پرساد کو اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم ، بی ویرنا کو سی سی ایس ، ایم راما راؤ کو سی سی ایس ، کے روی کمار کو پولیس اسٹیشن عابڈس ، ایل راجہ وینکٹ ریڈی کو انسپکٹر ٹریفک مقرر کیا گیا ہے ۔