۔2 کروڑ نوجوان پکوڑے بنائیں گے تو کھائے گا کون؟

نئی دہلی ۔ 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) راشٹرا جنتادل کے لیڈر تیجسوی یادو نے آج وزیراعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کی اور کہا کہ مودی نے ہندوستانی نوجوانوں کو تجویز پیش کی تھی کہ وہ خودروزگار اختیار کرتے ہوئے پکوڑے فروخت کریں جبکہ وہ روزگار فراہم کرنے کا وعدہ سے منحرف ہوگئے ۔ میرا سوال یہ ہے کہ مودی نے ہر سال دو کروڑ نوجوانوں کو ملازمتیں دینے کا وعدہ کیا تھا اب وہ پکوڑے بنانے کی بات کررہے ہیں ۔ اگر دو کروڑ لوگ پکوڑے بنائیں گے تو انہیں کھائے گا کون؟ ۔ مودی نے ہر شہری کے کھاتے میں 15 لاکھ جمع کرانے کا عہد کیا تھا لیکن ہم کہتے ہیں کہ ہم نوجوانوں کو ان 15 لاکھ میں سے کم از کم ایک یا دو لاکھ روپئے دیں تاکہ ہم پکوڑے بناکر فروخت کرکے گزارہ کرسکیں لیکن وہ یہ رقم بھی دینے تیار نہیں ہیں ۔