نئی دہلی۔ 27جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کے تاجروں نے سیلنگ کے خلاف 2 اور 3 فروری کو دکانیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس کے جنرل سکریٹری پراوین کھنڈیلوال نے بتایا کہ قومی دارالحکومت میں دو دن تمام دکانیں بند رہیں گی۔ ان کی مانگ ہے کہ سیلنگ کی کارروائی فوراً بند کرکے حکومت معافی کی کوئی اسکیم متعارف کرے۔