۔2جرنلسٹوں کی ہلاکت پر آئی جے یو کا اظہار مذمت

حیدرآباد؍ نئی دہلی۔/31اکٹوبر،( پریس نوٹ) انڈین جرنلسٹ یونین ( آئی جے یو) نے چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ میں منگل کو ایک ، ایک جرنلسٹ کی ہلاکت پر اظہار مذمت کیا ہے۔صدر یونین امردیولاپلی اور سکریٹری جنرل سبینا اندرجیت نے کہا کہ دوردرشن کیمرہ مین اچیوت آنند ساہو کو چھتیس گڑھ کے ضلع دنتے واڑہ میں ماویسٹوں نے ہلاک کیاجبکہ جھار کھنڈ کے ضلع چترا میں ہندی روز نامہ ’ آج‘ کے کرسپانڈنٹ چندن تیواری کو نامعلوم حملہ آوروں نے ہلاک کردیا۔