راؤلپنڈی ۔ /2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کے مشہور نجومی پیرپنجر نے /6 مئی 1996 ء کو پیشن گوئی کی تھی کہ عمران خان پاکستان کے حکمران بن کر ابھریں گے اور پاکستان کو سوپر پاور بنادیں گے ۔ انہوں نے پیش قیاسی کی تھی کہ عمران خان دیگر 9 اسلامی ممالک پر بھی حکومت کریں گے جن کے نام اردو حرف ’’ن‘‘ پر ختم ہوتے ہیں ۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کی یکسوئی کی بھی پیش کی تھی ۔ ان کی پیش قیاسی کی خبر /2 مئی 1996 ء کے ’’نوائے وقت ‘‘میں شائع ہوئی تھی ۔ عمران خان 1996 ء میں کرکٹ سے سبکدوش ہوئے تھے ۔