۔1967 گوا اوپنین پول اب اسکولی تاریخی کتاب کا حصہ بن جائے گا

پاناجی۔یکم مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر حکام کے مطابق 1967 کا گوا اوپنین پول یا ریفرنڈم جس میں گوا کی عوام نے مہاراشٹرا میں الحاق کی مخالفت کی تھی ، نئے تعلیمی سال سے اسکول کی تاریخی کتاب کا حصہ بن جائے گا ۔ گوا بورڈ آف سکنڈری اینڈ ہائر سکنڈری ایجوکیشن نے فیصلہ کیا کہ آنے والے تعلیمی سال سے نویں جماعت کی تاریخی کتاب میں اس ریفرنڈم کو شامل کیا جائے گا ۔بورڈ چیرمین رام کرشنا سامنت نے کہا کہ سابق گوا چیف منسٹر منوہر پاریکر کی خواہش کیتھی کہ اس ریفرنڈم کو نصاب کتاب کا حصہ بنا دیا جائے ۔ گوا فارورڈ پارٹی اور ڈپٹی چیف منسٹر وجئے سردیسیائی نے بھی اس اوپنین پول کو اسکولی نصاب میں شامل کرنے کی پُرزور تائید کی ۔