۔19 ماہی گیروں کے ڈوبنے کا اندیشہ

کاک دیپ، 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) خلیج بنگال میں کل رات تین ماہی گیروں کی کشتیوں کے پلٹنے سے کم از کم 19 ماہی گیروں کے ڈوبنے کا اندیشہ ہے ۔فیشر مین ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر بنس میتی نے منگل کو یو نیوارتا سے بات چیت میں کہا کہ ان لاپتہ 19 ماہی گیروں کی تلاش میں ہندوستانی کوسٹ گارڈ اور مغربی بنگال کی ساحلی پولس کو لگایا گیا ہے ۔ یہ واقعہ کل رات آدھی رات کو پیش آیا۔ انہوںنے بتایا کہ پیر کی صبح موسم بہتر ہونے کی وجہ سے ہزاروں کشتیوں کے ساتھ ماہی گیر سمندر میں گئے تھے۔
لیکن شام کو موسم خراب ہونے کی وجہ سے زیادہ تر ماہی گیر اپنی کشتیوں کے ساتھ لوٹ آئے ۔ مگر تین کشتیاں ملیشور، جے کرشن اور شیوانی سمندر میں پھنس گئیں ، بعد میں یہ تینوں کشتیاں ڈوب گئیں۔