ممبئی۔ 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) کالا دھن واپس لانے وزیراعظم نریندر مودی کے انتخابی وعدہ کو یاد دلاتے ہوئے شیوسینا نے آج یہ سوال کیا کہ اب تک کتنے شہریوں کے بینک اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپئے پہنچ چکے ہیں۔ پارٹی نے کہا کہ مودی نے سب سے پہلا وعدہ کالا دھن واپس لانے کا کیا تھا اور اب ’’من کی بات ‘‘ پروگرام میں انہوں نے یہ اشارہ دیا کہ کالا دھن واپس نہیں لایا گیا۔