۔15 جون سے بی ایس این ایل نیشنل رومنگ مفت

نئی دہلی ۔ 2 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) سرکاری ٹیلیکام کمپنی بی ایس این ایل کی جانب سے 15 جون سے رومنگ میں ان کمنگ کال مفت ہوجائیں گے ۔ مرکزی وزیر مواصلات مسٹر روی شنکر پرساد نے یہ بات باتئی ۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس این ایل خانگی ٹیلیکام کمپنیوں سے مسابقت میں برقرار رہنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بی ایس این ایل کی جانب سے 15 جون سے نیشنل رومنگ فری کردی جائیگی کیونکہ بی ایس این ایل اب بہتری کی راہ پر ہے ۔ یہ اعلان مکمل موبائیل نمبر پورٹیبلیٹی کے آغاز سیقبل ہوا ہے ۔ اس خدمت کا یکم جولائی سے آغاز ہونے والا ہے ۔ جاریہ سال مارچ کے ختم تک ملک میں بی ایس این ایل کے موبائیل صارفین کی تعداد 7.72 کروڑ تھی ۔ بی ایس این ایل کے سی ایم ڈی انوپم سریواستو نے کہا کہ حالانکہ نیشنل رومنگ فری کردئے جانے کے نتیجہ میں کچھ مالیہ نقصان ہوگا تاہم ہم اس کو صارفین کی پورٹنگ روک کر اور نئے صارفین بناکر پورا کرنے کی کوشش کرینگے ۔