حیدرآباد۔30 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے 15 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے کرتے ہوئے انہیں نئی ذمہ داری دی ہے۔ اس کے علاوہ چیف سکریٹری کے پردیپ چندرا کو چیف کمشنر لینڈ ایڈمنسٹریشن اور اسپیشل چیف سکریٹری کے عہدے کی زائد ذمہ داری دی گئی۔ ایم جی گوپال اسپیشل چیف سکریٹری میونسپل ایڈمنسٹریشن و اربن ڈیولپمنٹ کا تبادلہ کرکے اسپیشل چیف سکریٹری ریونیو مقرر کیا گیا۔ اجئے مشرا اسپیشل چیف سکریٹری اکسائز و کمرشیل ٹیکسس ریونیو ڈپارٹمنٹ کا تبادلہ کرکے اسپیشل چیف سکریٹری انرجی ڈپارٹمنٹ مقرر کیا گیا۔ انہیں سکریٹری ایس سی ڈیولپمنٹ کی زائد ذمہ داری دی گئی۔ شریمتی چترا رام چندرا جنہیں پوسٹنگ کا انتظار تھا پرنسپل سکریٹری ہائوزنگ ڈپارٹمنٹ مقرر کیا گیا۔ آدھر سنہا پرنسپل سکریٹری پولیٹیکل جی اے ڈی کو سکریٹری (سرویسس اینڈ ایچ آر ایم) جی اے ڈی کی زائد ذمہ داری دی گئی۔ سومیش کمار پرنسپل سکریٹری قبائیلی بہبود کا تبادلہ کرتے ہوئے پرنسپل سکریٹری (اکسائز اینڈ سی ٹی) ریونیو ڈرپاٹمنٹ مقرر کیا گیا۔ سنیل شرما پرنسپل سکریٹری ٹرانسپورٹ روڈ اینڈ بلڈنگس کو کمشنر ٹرانسپورٹس کی زائد ذمہ داری دی گئی۔ جی اشوک کمار کا تبادلہ کرتے ہوئے پرنسپل سکریٹری بی سی ویلفیر ڈپارٹمنٹ مقرر کیا گیا۔ بی وینکٹیشور رائو کو کمشنر فشریز مقرر کیا گیا۔ سبیاساچھی گوش سکریٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس کا تبادلہ کرکے سکریٹری یوتھ سرویسس مقرر کیا گیا۔
بی مہیش دت یکا کو سکریٹری قبائیلی بہبود مقرر کیا گیا۔ نوین متل سکریٹری فینانس کا تبادلہ کرکے سکریٹری میونسپل ایڈمنسٹریشن و اربن ڈیولپمنٹ مقرر کیا گیا۔ وہ کمشنر اطلاعات و تعلقات عامہ کی زائد ذمہ داری برقرار رکھیں گے۔ سندیپ کمار سلطانیہ کو تبادلے کے بعد سکریٹری (آئی ایف) فینانس مقرر کیا گیا۔ کے ششانکا سب کلکٹر جگتیال کا تبادلہ کرکے میونسپل کمشنر کریم نگر مقرر کیا گیا۔ مس شروتی اوجھا سب کلکٹر وقارآباد کا تبادلہ کرکے میونسپل کمشنر ورنگل مقرر کیا گیا۔ ادویت کمار سنگھ سب کلکٹر آصف آباد کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن مقرر کیا گیا۔
حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے اثاثے منجمد، صدر ارشد ایوب معطل
حیدرآباد۔/30نومبر، ( این ایس ایس ) ہائی کورٹ نے حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن ( ایچ سی اے ) کو اپنے تمام بینک اکاؤنٹس فوری اثر کے ساتھ منجمد کرنے کی ہدایت دی۔ ایچ سی اے فنڈز کے بیجا استعمال مقدمہ کی سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے آج موجودہ صدر اسوسی ایشن ارشد ایوب، سکریٹری منوج ، جوائنٹ سکریٹری اگروال کو بھی معطل کردیا۔ عدالت نے لودھا کمیٹی سفارشات پر عمل آوری نہ کرنے پر بھی ایچ سی اے پر برہمی ظاہر کی۔ ان سفارشات کے مطابق ایچ سی اے کو پہلے ہی انتخابات منعقد کرنا چاہیئے تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔