۔12 فیصد تحفظات کا تذکرہ نہیں، چیف منسٹرسے مسلمانوں کو سخت مایوسی

حیدرآباد :3؍ اکٹوبر ( سیاست نیوز) چیف منسٹر مسٹرکے چندر شیکھررائو نے آج نظام آباد کے انتخابی جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے مسلمانوں کو 2000 کروڑ روپئے بجٹ فراہم کرنے اور اقلیتی اقامتی مدارس کا قیام عمل میںلانے سے متعلق واضح طور پر اعلان کیا ۔ حکومت کی سرکاری اسکیمات اور سرکاری ملازمین کو سہولتیں فراہم کرنے اور وظائف کی رقم میں اضافہ کرنے اور دیگر اسکیمات کے بارے میں تفصیلی طور پر اپنی 57 منٹ کی تقریر میں کئی چیزوں کا ذکر کیا لیکن 12 فیصد تحفظا ت کا کوئی ذکر نہیں کیا اور نہ ہی تحفظات کب فراہم کئے جائیں گے اس بارے میںواضح نہیں کیا ۔جلسہ میں بڑے پیمانے پر مسلم قائدین کے علاوہ مسلمان بھی موجود تھے ۔ 2 سے 3 منٹ اُردو میں تقریر کرتے ہوئے اشعار پڑھتے ہوئے عوام کو خوش کردیا اور بجٹ اور اقلیتی اقامتی مدارس کا ذکر کرتے ہوئے اپنی اُردو کی تقریر ختم کردی۔