۔12 فیصد تحفظات بل پارلیمنٹ کے جاریہ اجلاس میں منظور کروانے کا مطالبہ

صدر آل انڈیا شیعہ آرگنائزیشن میر ہادی علی کی چیف منسٹر سے نمائندگی
حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( راست ) : 12 فیصد مسلم تحفظات بل کو روزنامہ سیاست کی تحریک پر چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے سی آر نے ریاستی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کرتے ہوئے قرار داد منظور کروا کر جو ہندوستانی پارلیمنٹ کو روانہ کیا ۔ اس کا آل انڈیا شیعہ آرگنائزیشن ریاست تلنگانہ کے لاکھوں شیعہ مسلمانوں کی جانب سے اظہار تشکر کرتی ہے ۔ مسٹر میر ہادی علی صدر آل انڈیا شیعہ آرگنائزیشن نے راج بھون میں منعقدہ تقریب کے موقعہ پر چیف منسٹر سے ملاقات پر بتلایا کہ اگر واقعی اپنی ریاست کے مسلمانوں کو سطح غربت سے اٹھانے اور زیور علم سے آراستہ کروانا چاہتے ہیں تو 12 فیصد مسلم تحفظات بل کو جاریہ پارلیمانی اجلاس میں منظور کرائیں اور ساتھ ہی ریاست کے لاکھوں شیعہ مسلمانوں کی حالت زار ، قبرستان اور مسافر خانہ کی تعمیر ، بے گھر افراد میں ڈبل بیڈ روم مکانات کا الاٹمنٹ ، شیعہ مسلمانوں کی معاشی ، سماجی ، پسماندگی کے پیش نظر کم از کم تلنگانہ دور حکومت کی جانب سے مختص کردہ 12 فیصد مسلم تحفظات میں شیعہ مسلمانوں کی شمولیت پر بھی زور دیا ۔ جس پر جناب کے سی آر چیف منسٹر تلنگانہ نے بتلایا کہ میری ریاست تلنگانہ ملک کی واحد ریاست ہے جہاں اقلیتیں دیگر ابنائے وطن کے ساتھ ساتھ خوشحال اور ترقی کی راہ پر گامزن ہورہی ہیں ۔۔