۔12 اضلاع کے سرکاری اسکولس میں اگسٹ سے بائیو میٹرک حاضری

حیدرآباد /26 جولائی (سیاست نیوز) ریاست کے سرکاری اسکولس میں اساتذہ و طلباء کیلئے بائیو میٹرک حاضری کا طریقہ کار رائج کرنے کا محکمہ تعلیم نے فیصلہ کیا ہے ۔ ابتدا میں پائیلٹ پراجکٹ کے طور پر 12 اضلاع میں گورنمنٹ اسکولس میں بائیو میٹرک حاضری کے طریقہ پر عمل کیا جائیگا ۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ منتخبہ اضلاع میں عادل آباد ، کمرم بھیم ، کاماریڈی ، وقار آباد ، سوریا پیٹ ، ورنگل (رول) ، محبوب آباد ، بھوپال پلی ، گدوال ، ناگر کرنول ، پداپلی ، جگتیال میں جملہ 9349 مدارس میں اگست سے بائیو میٹرک حاضری کے طریقہ کار پر عمل شروع ہوجائیگا۔ اس طریقہ کار کی ذمہ داری ٹی ایس ٹی ایس کے تفویض کی گئی اور بائیو میٹرک مشینوں کی تنصیب کے پیش نظر مدارس میں برقی خلل اندازی نہ رہنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں ۔