حیدرآباد ۔ 4 مئی (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے ایسے ڈپلومہ ہولڈر اور بی ایس سی میاتھس کامیاب امیدوار جو کہ راست انجینئرنگ بی ٹیک اور بی فارمیسی کورسیس کے دوسرے سال میں داخلہ لینے کے خواہشمندوں کیلئے منعقد کئے جانے والے ٹی ایس ۔ ای سیٹ 2019ء 11 مئی کو منعقد ہوگا۔ کنوینر ٹی ایس ای سیٹ پروفیسر گوردھن نے بتایا کہ امتحانی اوقات صبح 10 تا دوپہر ایک بجے تک ہوں گے جبکہ امیدوار 4 تا 9 مئی تک اپنے ہال ٹکٹس ای سیٹ 2019ء کے ویب سائیٹ https://ecet.tsche.ac.in کے ذریعہ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ 28.020 امیدواروں نے اپنی درخواستیں داخل کئے۔ لہٰذا ان تمام امیدواروں کیلئے ہال ٹکٹس مذکورہ ویب سائیٹ کے ذریعہ حاصل کرلینے کیلئے ’’جنریٹ‘‘ کئے گئے۔ ای سیٹ 2019ء کے انعقاد کیلئے تلنگانہ و آندھراپردیش میں ملا کر جملہ 22 ریجنل سنٹرس اور 85 امتحانی مرکز قائم کئے گئے ہیں۔ پروفیسر گوردھن نے مزید بتایا کہ امتحان پرامن و شفاف انداز میں انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے گئے اور امیدواروں سے مقرر امتحانی وقت سے قبل امتحانی مرکز پر موجود رہنے کی خواہش کی اور تاخیر سے آنے والے امیدواروں کو امتحانی مرکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔