۔104 اور 108 سرویس کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

حیدرآباد ۔ 29 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ نے ہنگامی نوعیت کی سروسیس 104 اور 108 کے ملازمین کو اگادی کے تحفہ کے طور پر تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ۔ اور بتایا گیا کہ 104 اور 108 سروسیس کے ملازمین کی تنخواہ میں چار ہزار روپئے کا اضافہ کیا گیا ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اضافہ شدہ تنخواہیں ماہ اپریل سے ہی قابل ادا ہوں گے ۔ اسی ذرائع نے بتایا کہ ریاست تلنگانہ میں 104 اور 108 سروسیس ملازمین کی تنخواہوں میں غیر معمولی اضافہ سے ریاست تلنگانہ میں 104 اور 108 ہنگامی نوعیت میں سرویس میں غیر معمولی خدمات انجام دینے والے 1578 افراد پر مشتمل کو فائدہ پہونچے گا ۔ اسی ذرائع نے بتایا کہ اضافہ شدہ تنخواہوں کے بقایا جات ملازمین کے بینک اکاونٹس میں جمع کئے جائیں گے ۔۔