۔102 گھنٹے طویل مشاعرہ کا نیا ریکارڈ

نئی دہلی۔4 دسمبر (سیاست ڈاٹ نیوز) پاکستان میں 60 گھنٹے تک چلنے والا مشاعرہ کا ریکارڈ توڑتے ہوئے اتر پردیش میں 102 گھنٹے تک چلنے والے مشاعرہ نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے ۔گورو کمپیوٹر کی ایجوکیشن اینڈ سوشل ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے گوتم بدھ نگر ضلع میں ‘اے وطن تیرے لئے ’کے نام سے منعقدہ مشاعرہ میں 702 شاعروں نے حصہ لیا۔ یہ مشاعرہ 28 اکتوبر کو رات 9:30 بجے سے 2 نومبر صبح ساڑھے تین بجے تک چلا۔ سری لنکا کے سابق کرکٹر سنت جے سوریہ بھی اس مشاعرے میں شامل ہو ئے ۔ مشاعرہ کے آرگنائزر ندیم فاروق نے کہا کہ اس انعقاد کا مقصد ملک میں خوشی اور امن کا پیغام دینا ہے ۔ہندی اور اردو کے ادیبوں نے مل کر ایک ہی پلیٹ فارم سے ملک کے باشندوں کو یہ پیغام دیا ہے ۔