ممبئی۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی ہند کی فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت اور کھلاڑی اکشے کمار کی اداکاری والی فلم 2.0 سو کروڑ کے کلب میں شامل ہوگئی ہے ۔شری شنکر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 2.0 انتیس نومبر کو ریلیز ہوئی تھی۔ فلم کو ملک کے تقریباً 4000 سینما گروں میں ریلیز کیا گیا تھا۔ فلم میں رجنی کانت، اکشے کمار اور ایمی جیکشن اہم کرداروں میں ہیں۔ فلم 2.0 کی کمائی کا سلسلہ جاری ہے ۔ فلم نے چار دنوں کے ویک اینڈ کے بعد 97.25 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔ اختتامِ ہفتہ کے بعد فلم نے پہلے پیر کو بھی اچھا بزنس کیا اور اسی کیساتھ فلم 100 کروڑ کلب میں داخل ہوگئی ہے ۔