۔10 فیصد کوٹہ سے موجودہ تحفظات غیر متاثر : وزیراعظم

مدورائی ۔ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان کی حکومت نے اعلیٰ ذات کے غریب ہندوؤں کے لئے 10 فیصد کوٹہ لایا ہے جس کے بعد تنقید کا سلسلہ شروع ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹاملناڈو میں بعض افراد ایک ایسا ماحول پیدا کررہے ہیں جس سے شبہ پیدا ہوتا ہے کہ 10 فیصدکوٹہ سے تمام غریبوں کے مفادات متاثر ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اپنے مفادات کے لئے ایسی کوششیں کررہے ہیں ۔ مودی نے مدورائی میں بی جے پی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس چوکیدار کو ہٹانے کے لئے ان اپوزیشن پارٹیوں نے اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھا ہے ۔