۔1.11 کیلو سونے کے ساتھ ایک شخص گرفتار

حیدرآباد۔ 2 مئی (سیاست نیوز) راجیوگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں کسٹمس عہدیداروں نے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1.11 کیلو سونے کو ضبط کرلیا۔ آج صبح 8:30 بجے دبئی سے آنے والی فلائٹ نمبر EK526 کے مسافر فیروز خان کے لگیج کی تلاشی لینے پر کسٹمس عہدیداروں کو اس کی ٹرالی وائرلیس سے سلور میں چھپا ہوا سونے برآمد ہوا، جس کا وزن 1.11 کیلو بتایا گیا ہے اس کو ضبط کرکے کسٹمس عہدیداروں نے فیروز خان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔