۔احمد آباد ۔ /10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک تین روزہ آر ایس ایس کے علاقائی پرچارکوں کا سومناتھ میں /15 جولائی تا /17 جولائی اجلاس منعقد کیا جائے گا ۔ سینئر آر ایس ایس قائدین بشمول سرسنچالک موہن بھاگوت اور جنرل سکریٹری بھیاجی جوشی شرکت کریں گے ۔ اجلاس کا مقصد تنظیمی سرگرمیوں اور مسائل پر تبادلہ خیال ہے ۔ آر ایس ایس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھاگوت اور جوشی /12 جولائی تا /18 جولائی سومناتھ میں قیام کریں گے ۔ بھاگوت سومناتھ مندر کی آرتی میں /12 جولائی کو شرکت کریں گے ۔ آر ایس ایس کے ترجمان وجئے ٹھاکر نے تردید کی کہ اس اجلاس کا لوک سبھا انتخابات سے کوئی تعلق ہے ۔