۔ کا کامیاب تجربہ IV اگنی

بالاسور۔ 20 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے 4000 کیلومیٹر کے فاصلہ تک وار کرنے والے نیوکلیئر صلاحیتی بالسٹک میزائیل اگنی ۔ IV کا آج کامیاب تجربہ کیا جس کے ساتھ ہی یہ میزائیل اب فوج میں شمولیت کیلئے تیار ہوگیا ہے ۔ انٹگریٹیڈ ٹسٹ رینج کے ڈائرکٹر ایم وی کے وی پرساد نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’تجرباتی فائرنگ مکمل طورپر کامیاب رہی ۔ میزائیل نے مکمل فاصلہ طئے کیا‘‘ ۔

ڈی آر ڈی او نے کہا کہ اڈیشہ کے ساحل پر واقع وہیلر آئی لینڈ پر دن کے 10 بجکر 52 منٹ پر لگاتار تیسرا کامیاب تجربہ کیا گیا ۔ اس ادارہ نے کہا کہ اب اس میزائیل کی باقاعدہ سلسلہ وار تیاری شروع ہوجائے گی ۔ ترقیاتی تجربات کا یہ آخری سلسلہ تھا جو اب مکمل ہوچکا ہے ۔ جامع ثقیل ایندھن راکٹ موٹر ٹکنالوجی سے آراستہ اگنی ۔ IV کو اس کے روڈ موبائیل لانچر سے داغا گیا جس کو ڈی آر ڈی او نے دیسی ساختہ ٹکنالوجی کی مدد سے تیار کیا ہے ۔